Header Ads

Breaking News

سلسلہ حیات صحابہ کرام


حيات صحا بہ کرام:

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته !

الحمدلله والصلاة والسلام على رسول الله وبعد. :

صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی زندگیوں میں ہمارے لیے

 بہترین نمونہ ہے ۔

اللہ رب العزت نے فرمایا:

محمدﷺ خدا کے پیغمبر ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کافروں کے حق میں سخت ہیں اور آپس میں رحم دل، (اے دیکھنے والے) تو ان کو دیکھتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکے ہوئے سر بسجود ہیں اور خدا کا فضل اور اس کی خوشنودی طلب کر رہے ہیں۔ (کثرت) سجود کے اثر سے ان کی پیشانیوں پر نشان پڑے ہوئے ہیں۔ ان کے یہی اوصاف تورات میں (مرقوم) ہیں۔ اور یہی اوصاف انجیل میں ہیں۔ (وہ) گویا ایک کھیتی ہیں جس نے (پہلے زمین سے) اپنی سوئی نکالی پھر اس کو مضبوط کیا پھر موٹی ہوئی اور پھر اپنی نال پر سیدھی کھڑی ہوگئی اور لگی کھیتی والوں کو خوش کرنے تاکہ کافروں کا جی جلائے۔ جو لوگ ان میں سے ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان سے خدا نے گناہوں کی بخشش اور اجر عظیم کا وعدہ کیا ہے

اور اللہ کے رسول صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
کہ میرے بعد سب سے بہترین دور میرے صحابہ کا دور ہے ۔

ہم ان شاءاللہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے زندگی کے حالات و واقعات پر ایک تفصیلی سیرت شروع کر رہے ہیں ۔
روزانہ ایک قسط شیئرکی جائے گی، آپ خواتین و حضرات سے گزارش ہے کہ خود بھی مطالعہ کریں اور دوسروں کے ساتھ بھی شیئرکریں ۔

اللہ ہم سب کو اجر عظیم عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین ۔
طالب دعاز
محمد اعظم قاضی 
 *كل سے ان شاءاللہ حیات صحابہ کا آغاز کیا جائے گا

No comments